امت نیوز ڈیسک //
شوپیان، 15 جنوری : جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے دُرپورہ علاقے میں اتوار کو اپنے آبائی گاؤں میں ایک سرکاری اسکول کے استاد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
ایک اہلکار نے مقامی نیوز ایجنسی، کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ فیاض احمد صوفی ولد محمد شعبان صوفی، جو درپورہ زینہ پورہ کا رہائشی ہے، جو پرائمری اسکول مجہ مرگ میں تعینات تھا، کو اپنے گھر پر ہی دل کا دورہ پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ صوفی کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال زینہ پورہ لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اس کی تین بیٹیاں ہیں۔ واضح رہے کشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔(کے این او)