امت نیوز ڈیسک //
ضلع پونچھ میں سکیوریٹی فورسیز نے ایک سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے کثیر مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔بتایاجارہا ہے کہ فوج کی اس بات کی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے اسلحہ چھپا کر رکھے گئے ہیںڈجس کے بعد فوج نے اسے بر آمد کیا ہے ۔
مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمری کے ضلع پونچھ میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔فوج کی راشٹریہ رائفلز بٹالین، سورنکوٹ پولیس کی ایس او جی پارٹی نے ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے دور افتادہ اور جنگلاتی علاقے میں ایک مشترکہ سرچ آپریشن کیا، اس سرچ آپریشن میں عہداروں کوکامیابی حاصل ہوئی۔ کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ عسکریت پسندوں نے سورن کوٹ کے بچیانہ کے جنگلاتی علاقے میں اسلحہ چھپا رکھا ہے، اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس سرچ آپرشین کے دوران عہدیداروں نے کثیر مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ بتایاجارہا ہے کہ عہدیداروں نے 3 اے کے رائفل میگزین، 28 راؤنڈ، اور ایک یو بی جی ایل برآمد کیا ہے۔