امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں الیکشن ہونے چاہئے کیونکہ چنا و سے ہی لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی مذہبی منافرت اور نفرت کو ختم کرنے کی خاطر ہی بھارت جوڑا یاترا پر نکلا ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بارہ مولہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فارو ق عبدالہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے طلب کی گئی میٹنگ میں نیشنل کانفرنس حصہ لے گی۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سامنے اپنی بات رکھے گی ۔
اُن کے مطابق نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر میں جلد ازجلد چناو کرانے کے حق میں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چناو سے ہی عوامی سرکار بنتی ہے اور لوگوں کے مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہوتا ہے کیونکہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ وہ کام نہیں کرسکتی جو چنی ہوئی سرکار کرتی ہیں۔
این سی سرپرست اعلیٰ نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس آنے والے اسمبلی چناو میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ نفرت کی دیواروں کو توڑنے ، مذہبی تفرق کو ختم کرنے کی خاطر ہی راہول گاندھی یاترا پر نکلا ہے جو خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔