امت نیوز ڈیسک //
مسلح شخص نے افغانستان کی سابق رکن اسمبلی کو ان کے ایک محافظ سمیت ہلاک کر دیا ہے۔ دوہرے قتل کا یہ واقعہ افغان دارالحکومت میں ہفتے اور اتوار کی درمیان شب پیش آیا۔ جہاں سابق رکن پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔
پولیس نے اس قتل کے بارے میں اتوار کے روز اطلاع دی ہے۔ مرسل نبی زادہ امریکی حمایت یافتہ افغان پارلیمنٹ کے رکن تھے جسے طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد اگست 2021 میں ختم کر دیا تھا۔
طالبان کے ترجمان خالد زردان نے بتایا انہیں ان کے گھر پر باڈی گارڈ سمیت قتل کیا گیا ہے۔ جبکہ خاتون کا بھائی بھی اس واقعے میں زخمی ہوا ہے۔ اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ‘
ایک اور سابق قانون ساز افغانی خاتون مریم سلیمان خیل نے اس نبی زادہ کو ایک بہادر خاتون قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ وہ ایک مضبوط اور افغانستان کی نڈر چیمپئین تھیں۔
مریم سلیمان خیل نے مزید لکھا ہے کہ ‘وہ جسے درست سمجھتی تھیں وہ اس پر تمام تر خطرات کے باوجود ڈٹ جاتی تھیں۔ ‘
32 سالہ مرسل نبی زادہ صوبہ ننگر ہار سے تعلق رکھتی تھیں اور 2018 میں اسمبلی رکن منتخب ہوئی تھیں۔