امت نیوز ڈیسک //
یوایس بی آرایل (ادھم پور سری نگر بارہمولہ ریل لنک) کا تعمیراتی کام اب 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ یہ کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والا پہلا ریلوے منصوبہ ہے۔
وزارت ریلوے نے ٹویٹر پر بتایا، "کشمیر کو نیا کماری سے جوڑنا: تقریباً مکمل ہو گیا”۔
کام میں پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ، ٹویٹ میں بتایا گیا کہ کٹرہ۔ بانسال سیکشن میں کل 163.88 کلو میٹر ٹنل کی کان کنی میں سے 162.6 کلو میٹر مکمل ہو چکی ہے جبکہ کل 117.7 کلو میٹر ٹریک میں سے 31.3 کلو میٹر پر پٹری بچھائی جاچکی ہے۔ مجموعی طور پر کل 26 بڑے پلوں میں سے 21 اور 11 چھوٹے پلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
اس منصوبے کو مارچ 2002 میں قومی اہمیت کا منصوبہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ آزادی کے بعد سے سب سے بڑا پہاڑی ریلوے منصوبہ بھی ہے۔ جموں سے بارہمولہ تک، یہ ریلوے لنک ”ہمالیہ ، ٹیکٹونک تھر سٹس اور فالٹس” سے گزرتا ہے۔
شمالی ریلوے کے جنرل منیجر نے گزشتہ سال مئی میں بیان دیا تھا کہ کشمیر 2023 کے آخر تک ریلوے لنک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جڑجائے گا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یوایس بی آرایل ایک ہمہ موسمی ریلوے لائن ہے۔منصوبے کے پہلے تین مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ کٹرہ اور بانسال کے در میان 111 کلو میٹر کے ٹیپو گرافیکل چیلنجنگ سیکشن پر کام جاری ہے۔ ادھم پور سے کٹرہ تک 25 کلو میٹر کے تین حصوں، بانہال سے قاضی گنڈ تک 18 کلو میٹر اور قاضی گنڈ سے بارہمولہ تک 118 کلو میٹر کے تین حصوں پر ریل لائن بچھائی گئی ہے۔ وادی کشمیر میں بارہمولہ ۔ بانسال اور جموں ریجن میں جموں ۔ ادھم پور – کٹرہ کے درمیان ٹرینیں چل رہی ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حال ہی میں یوایس بی آرایل پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر انجی کھڈیل کی تازہ ترین تصاویر شیئر کیں۔