/ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے پیر کو دعوی کیا کہ غلام نبی آزاد کی زیر قیادت نو تشکیل شدہ ڈیمو کر یک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے کئی اور ر ہنماوں کی کانگریس میں واپسی ہوگی۔ رمیش نے کہا کہ ڈی اے پی کے یہ لیڈر منگل کو دوبارہ کانگریس میں شامل ہو جائیں گے انہوں نے ڈی اے پی کو اڈس ایئر نگ آزاد پارٹی قرار دیا۔ کانگریس کے سینٹر لیڈر نے ٹویٹ کیا، کل ڈس اسپیئر نگ پارٹی (ڈی اے پی) کے مزید رہنما اپنی چھٹی ختم کر دیں گے اور جہاں سے ہیں، وہیں لوٹ جائیں گے”۔
بتا دیں کہ رواں ماہ کے شروع میں جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ
تاراچند اور سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید سمیت 15 دیگر لوگوں نے ڈی اے پی کا ہاتھ چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔