امت نیوز ڈیسک //
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ قوانین تو عوام کی بہبودی کے لئے بنائے جاتے ہیں لیکن جموں و کشمر میں قوانین لوگوں کو بے اختیار کرنے اور سزاد ینے کے لئے بنائے جاتے ہیں بتا دیں کہ پی ڈی پی نے پیر کے روز جموں میں سرکار کی طرف سے سرکاری زمین واپس لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج درج کیا اس احتجاج کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے موصوف سابق وزیر اعلی نے کہا: قوانین عوام کی بہبودی کے لئے بنائے جاتے ہیں لیکن جموں و کشمیر میں ان قوانین کو لوگوں کو بے اختیار کرنے ، تو ہین کرنے اور سزادینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: تازہ ترین حکمنامہ اس لئے جاری کیا گیا کیونکہ
مرکزی حکومت تمام ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے اور کالے قوانین بنانے کے باوصف مطلوبہ نتائج بر آمد کرنے میں ناکام ہو گئی۔