امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے حساس علاقوں میں گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے پیر کی دوپہر کو سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کے ایس او جی نے سری نگر کی سیول لائنز بشمول تجارتی مرکز لالچوک میں اچانک گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی شروع کی اطلاعات کے مطابق دکاندار اور لوگ اپنے اپنے کام کاج کے ساتھ مصروف عمل تھے اور ٹرانسپورٹ حسب معمول جاری تھا کہ اچانک سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ایس او جی نے گھنٹہ گھر لالچوک اور کورٹ روڑ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو مسدود کیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔ سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائیوں کے دوران ڈرون کیمروں کا استعمال کیا ۔سیکورٹی فورسز نے لوگوں اور تمام پرائیویٹ اور مسافر بردار گاڑیوں کی تلاشی شروع کی۔سیکورٹی فورسز نے موٹر سائیکل سوار لوگوں کے موبائل فون اور مبینہ طور ان میں سٹور مواد کو بھی باریک بینی کے ساتھ چیک کیا۔ تاہم بعد ازاں لوگوں اور گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ ادھر یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔