امت نیوز ڈیسک //
نیویارک: امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کملا ہیرس کے نام کا تلفظ بھول گئے۔ وائٹ ہاوز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر نائب صدر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کملا ہیرس کے بجائے کم۔ آلا۔ کہہ دیا۔
یہ بات نیویارک پوسٹ نے بتائی۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کا نام لینے میں صدر امریکہ کو قدرے مشکل پیش آئی یا وہ درست طریقہ سے تلفظ نہیں کرسکے جبکہ کملا ہیرس کے معنی کنول کا پھول ہوتے ہیں جبکہ انہوں نے تلفظ کم ۔ آلا کہہ دیا۔
تاہم منگل کو منعقدہ تقریب کے موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک کو کئی مسائل درپیش ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کیلیفورنیا میں مٹی کے تودے گرنے‘ سیلاب اور آندھری کا تذکرہ کیا اور کہاکہ حکومت صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
یہ تقریب این بی اے چمئپن گولڈن اسٹیٹ ویریرس سے متعلق منعقد ہوئی تھی۔ صدر امریکہ جو کہ تقریباً80 سال کے ہیں‘ 2024 میں ہونے والے انتخابات میں بھی حصہ لینے کی تیاریاں کررہے ہیں۔
ان کے حامیوں نے بتایا کہ جوبائیڈن اب بھی دوبارہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے پر عزم ہیں۔ قبل ازیں بھی جوبائیڈن نے کملا ہیرس کا حوالہ صدر کی حیثیت سے دیاتھا۔