امت نیوز ڈیسک //
کھٹوا / جموں و کشمیر میں خراب موسمی صور تحال اور بارشوں کے در میان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو کٹھوعہ ضلع کے ہٹلی موڑسے اپنی بھارت جوڑ دیا تر ا شروع کی۔ گاندھی نے سفید ٹی شرٹ پر سیاہ برساتی کوٹ پہنا۔ یا ترا صبح سات بجے شروع ہو نا تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے بظاہر ایک گھنٹہ پندرومنٹ کی تاخیر ہوئی۔
پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر وقار رسول وانی اور جی اے میر سمیت کانگریس کے کئی رہنما، بھارت جوڑو یا ترا کے آخری مرحلے کے دوران راہول گاندھی کے ساتھ ہیں۔ شیو سینا ( یوبی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے کہا، "میں اپنی پارٹی کی طرف سے یا ترا میں شامل ہونے آیا ہوں۔ ملک کا ماحول تیزی سے بدل رہا ہے اور میں گاندھی کو ایک ایسے لیڈر کے طور پر دیکھ رہا ہوں جو حقیقی مسائل پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔ لوگ جس طرح سے اس یاترا سے جڑ رہے ہیں وہ دل کو چھونے والا ہے۔ وہ لیڈر ہیں اور اسی لیے سڑکوں پر ہیں ۔ بھارت جوڑ و یا ترا جمعرات کو لکھن پور سے ہوتے ہوئے جموں و کشمیر میں داخل ہوئی تھی اور پرچم کشائی کی تقریب کے بعد رات کو وہیں قیام کیا۔ اس دوران نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سمیت سر کردہ لیڈروں نے شرکت کی۔