امت نیوز ڈیسک //
بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان جاری بر فباری کی وجہ سے وادی کشمیر کو ملک سے جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن نے بتایا بانہال قاضی گنڈ سیکٹر میں لگا تار کی برفباری کی وجہ سے سے سڑک پر پھسلن اور پنتھیال کے مقام پتھروں کے گرنے کے سلسلے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک موجتا شرمانے بتایا، "پنتھیال میں پھر گر آنے اور بانہال قاضی گنڈ علاقے میں برف باری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے ٹریفک کی آمد ورفت روک دی گئی ہے”۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صور تحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
انہوں نے لوگوں کو خراب موسمی صور تحال کے درمیان شاہراہ پر سفرکرنے کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے 24 جنوری تک جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران متعدد رابطہ سڑکیں منقطع ہو سکتی ہیں۔