امت نیوز ڈیسک //
سری نگر / / جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے جاری کردہ سر کلر پر روک لگانے کی مانگ کو لے کر دائر ایک درخواست پر فوری سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعہ کو کسی بھی درخواست کو منظور کرنے سے انکارکر دیا ہے۔
بار اور بنچ کے مطابق ، جسٹس ایم آر شاہ نے کہا کہ وہ کوئی حکم نہیں دے رہے ہیں کیونکہ اس سے زمین پر قبضہ کرنے والوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ہم کوئی حکم نہیں دے رہے ہیں۔ آپ انہیں زبانی ہدایت دیں کہ کوئی مکان نہ گرائیں۔ لیکن ہم عام ” سے ” کی اجازت نہیں دیں گے تاکہ دوسروں کو فائدہ نہ پہنچے "۔
بتادیں کہ سپریم کورٹ میں جسٹس ایم آر شاہ اور سی ٹی روی کمار نے جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے جاری کردہ سر کلر پر روک لگانے کے لئے ایک فوری درخواست کی سماعت کی اور حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔
یادر ہے کہ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے چند روز قبل ایک سرکلرجاری کیا گیا تھا، جس میں لوگوں کو سرکاری اراضی، سٹیٹ لینڈ کا ہیچر ائی اور روشنی ایکٹ اراضی سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔










