امت نیوز ڈیسک //
کشمیر اور جموں کے کچھ علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے تاہم شہرہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 7.6ڈگری درج ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں سرینگر میں 0.5سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 11،پہلگام میں 8.7،کوکرناگ میں 16،اور گلمرگ میں 10سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح سے جموں کے بانہال میں 2.5،اور بٹوٹ میں 2سینٹی میٹر برف کے علاوہ جموں میں بارشیں ہوئی،