امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر ماتا زیشتہ دیوی مندر میں حاضری دی
سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا یے کہ بھارت جوڑو یاترا کے حوالےسے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور پورے جموں وکشمیر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
زیون سرینگر میں کشمیری پنڈت ملازمین کے لئے رہائشی سہولیت کا افتتاح کرنے کے موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹانے کی کارروائی پر عام لوگوں کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لیفٹیننٹ گورنر کہا تھا کہ سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹانے کی کارروائی صرف ان اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے خلاف کی جائے گی ،جنہوں اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرکے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا ہے۔