امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // حکومت نے جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے ” مختلف جی 20 پروگراموں کے لئے طبی دیکھ بھال کے انتظامات اور طبی خدمات کو پیشگی فعال بنانے کیلئے یونین ٹیریٹری لیول ہیلتھ کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، فانظل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ داخلہ کی سر براہی میں 5رکنی کمیٹی میں انتظامی سیکر ٹری، محکمہ صحت اور طبی تعلیم ،انتظامی سیکر ٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، جی 20 در کنگ گروپس کے نمائندے (اگر کوئی ہیں) اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم (کنوینر ) شامل ہوں گے۔ یوٹی سطح کی G20 ہیلتھ کمیٹیوں کے ٹرمز آف ریفرنس، بھارت کے آنے والے G20 صدارتی اجلاس کے لیے طبی دیکھ بھال کے انتظامات کے لیے ایس او پیز کو اپنانے اور ان کی موافقت کی نگرانی کے لیے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ، شناخت شدہ بین الاقوامی اور گھر یلو ہوائی اڈوں، G20 میٹنگ کے مقامات، ہوٹلوں، سیر کے مقامات وغیرہ پر طبی دیکھ بھال کے تمام انتظامات کا معائنہ اور ضرورت کا جائزہ، مختلف میز بان شہر کے مقامات پر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے شناخت شدہ نوڈل میڈیکل آفیسر ز کے ساتھ یوٹی اور ضلع ( سطح) پر وقف میڈیکل ٹاسک فورس کی تشکیل، میزبان شہر میں مطلوبہ خصوصیات اور خدمات ( بشمول بلڈ بینک کی خدمات) کے ساتھ ہسپتال ( ہسپتالوں ) کی نشاندہی اور شہر میں G20 ایونٹ کے دوران ان سہولیات کو کمیٹی کے زریعے فراہم کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ، کمیٹی کو بین الا قوامی معیارات یا پروٹوکول کے مطابق ضروری طبی آلات کے ساتھ جہاں بھی ضرورت ہو، موبائل ایمبولینسوں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے ، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کو پورا کرنے کے لیے ، ایئر ایمبولینس خدمات کی فراہمی، طبی انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت اور میڈیکل ایجو کیشن کمیٹی کو
خدمات فراہم کرے گا۔