امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج زیوان، سری نگر علاقے میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش گاہوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ پی ایم ڈی پی کے تحت ہاؤسنگ کالونی محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے فراہم 113 کنال اراضی پر تعمیر کی جارہی ہے۔ اس کے 39 بلا کس ہوں گے جن میں 936 فلیٹس ہوں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے موقع پر موجود عہد یداروں سے بات چیت کی اور پروجیکٹ کی بر وقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم پیکیج کے زیادہ سے زیادہ ملازمین سری نگر میں مقیم ہیں اور اس سہولت کے بننے سے ان کی رہائش کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ قبل ازیں، گزشتہ برس دسمبر مینے کے شروع میں ، لیفٹیننٹ گورنرنے سائٹ کا معائنہ کیا اور بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پی ایم پیکج کے ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایل جی ہمراہ چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول، اے ڈی جی پی ، کشمیر وجے کمار سیکر ٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو ناظم زکی خان موجود تھے۔