امت نیوز ڈیسک //
ٹنل کے آر پار مسلسل بارشوں اور برفباری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ کے متعدد مقامات پر پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ دو دن سے ٹریفک کی آمد رفت کیلئے فی الحال بند ہے ۔
ٹریفک حکام کے مطابق چیر کوٹ اور بانہال کے درمیان متعدد مقامات پر شوٹئنگ اسٹون ، پسیاں اور پتھر گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی طور پر فی الحال بند کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام بھی جاری ہے تاہم بارشوں کے باعث کام میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جلد ہی ٹریفک کی آمد رفت بحال ہو جائے ۔
ٹریفک حکام نے شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے مسافروں کو شاہراہ سے متعلق تازہ جانکاری حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔