امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر میں G20اجلاس کا انعقاد ” انسانیت کے دشمنوں “ کیلئے ایک پیغام ہے کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ ہو آگے آکر اس اجلاس کو ایک مثالی ایونٹ بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے، ملک کا ”جان خون“ ہے۔
سنہا نے کہا کہ یہ تہذیب کا رہنما چراغ اور ”ہمارے سماجی شعور کی ابدی آواز“ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر آج خود اعتمادی کے ساتھ کھڑا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کے عظیم ورثے اور ثقافتی اقدار کو سمیٹے ہوئے ہے۔ آج، جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ”میں معاشرے کے ہر طبقے سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور G-20 کو ایک جامع تقریب بنائیں“. انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں ہے بلکہ ایک متحرک اور تابناک ماحولیاتی نظام ہے، جہاں مختلف عقائد جامع ثقافت کی رہنما قوت ہیں۔