امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر ہوئی تازہ برفباری کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
سری نگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ تمام 68 پروازیں جن میں 34 آمد اور 34 روانگی شامل ہیں، آج منسوخ کر دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں مسلسل برفباری کے بعد کم روشنی کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔