جموں / / جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے براول علاقے میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے متعدد طلبا کو ٹکر ماری جس وجہ سے گیارہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ایک طالبہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کٹھوعہ کے براول علاقے میں سڑک کر اس کر رہے طلبا کو ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس وجہ سے ایک. در جن کے قریب طلبہ وطالبات زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی طالب علموں کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پر ایک کو مردہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی۔