امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 30 جنوری،2023/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ جناب ظفر حسین شال اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اونتی پورہ جناب سید فیاض احمد نے پیر کو ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج اونتی پورہ میں تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں منعقد کیے جانے والے بیداری پروگراموں کی ایک سیریز کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔اس نمائش میں تصویری نمائش، آڈیو ویژول ایڈز، پرنٹ شدہ انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) مواد اور دستاویزی فلموں کے ذریعے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ کو دکھایا جارہاہے۔ انڈین نیشنل موومنٹ کے گمنام ہیروز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ، نمائش ایوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی، پی ایم-کسان، این ای پی2020- اور پوشن ابھیان جیسی فلیگ شپ اسکیموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔ بیورو کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آپسی مباحثوں، ماہرین کے تقاریر، ملٹی میڈیا ذرایع اور شرکاءمیں طباعت شدہ آگاہی مواد کی تقسیم کے ذریعے معلومات کو پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سی بی سی کے پینل پرائیویٹ رجسٹرڈ ٹروپس (پی آر ٹئیز) بھی بڑے پیمانے پر بیداری کے لیے تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کر رہے ہیں۔جناب شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی، اننت ناگ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کو جموں و کشمیر میں سی بی سی کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی سی کے فیلڈ دفاتر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے اور ان اسکیموں کی کامیابی کا انحصار عوامی بیداری پر ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ جناب ظفر حسین شال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی تاریخ کو فراموش کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور امرت مہوتسو ہمارے شاندار ماضی کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مجاہد آزادی کی لاتعداد قربانیوں کی وجہ سے ایک آزاد قوم میں سانس لے رہے ہیں۔جناب ظفر نے کہا کہ عوام کی سماجی معاشی بہتری کے لیے حکومت کی بے شمار فلاحی اسکیمیں ہیں اور ان اسکیموں کے بارے میں نچلی سطح پر آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اونتی پورہ میں آو ¿ٹ ریچ پروگرام کے انعقاد کے لیے سی بی سی کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں حاصل کی گئیں کامیابیوں کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔اس پروگرام میں شدید برفباری کے باوجود تحصیلدار اونتی پورہ، جناب شکیل احمد، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر، پامپور، محترمہ مصرہ، انتظامیہ کے افسران، اونتی پورہ، ترال اور پامپور سے پوشن پروجیکٹ کے افسران اور فیلڈ کارکنان اور پنچایتی راج اداروں کے ممبران کے علاوہ دیگران نے بھی شرکت کیں۔ اس موقع پر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن موبلائزر، پوشن پروجیکٹ، ڈاکٹر ہردیپ سنگھ نے انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز کے تحت لاگو کی جانے والی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پوشن ابھیان پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے مقاصد، عمل آوری کی حکمت عملی اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشن کی توجہ معاشرے میں مجموعی غذائیت کو یقینی بنانے کے لیے طرز عمل میں تبدیلی لانے پر مرکوز ہے۔جناب شاہد محمد لون نے بتایا کہ اگلے دو دنوں میں لوگوں کو ماہرین کے لیکچرز، ثقافتی پروگراموں، طلباءکی سرگرمیوں، بیورو کی طرف سے فلم کی نمائش اور جانکاری مواد کی تقسیم کے ذریعے زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود، خود روزگار اور کاروبار، مہارت کے فروغ اور صحت جیسے شعبوں میں مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نوڈل محکموں کے افسران اور ماہرین کو اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔قبل ازیں جمعہ کو اسی مقام پر ایک پری پبلسٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس دوران طلباءکے لیے شروع کی گئی مختلف اسکالرشپ اور اسکل ڈیولپمنٹ اسکیموں کے بارے میں طلباءکو آگاہ کیا گیا۔ طلباءنے گروہی مباحثہ اور اوپن کوئز میں بھی حصہ لیا۔ اس کے بعد کوئز مقابلہ جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔