امت نیوز ڈیسک //
حکام نے ضلع کپواڑہ میں پیر کے روز ڈیوٹی پر غیر حاضر رہنے کے پاداش میں 2 ڈاکٹروں اور 3 طبی ملازمین کو معطل کردیا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی ہدایت پر بی ایم او کپواڑہ نے این ٹی پی ایچ سی گوشی میں غیر حاضر پائے گئے 2 ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ 3 ملازمین کو معطل کردیا ہے۔
بی ایم او کپوارہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔