• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان کی مسجد میں خود کش دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد اُنسٹھ تک پہنچ گئی

پاکستان کی مسجد میں خود کش دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد اُنسٹھ تک پہنچ گئی

by امت ڈیسک
31/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں ایک خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب مسجد میں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی اور پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ مسجد کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پشاور کی مسجد پر حملہ ٹی ٹی پی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور ان کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کے سلسلے میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔پ ولیس نے بتایا کہ مسجد کے امام صاحبزادہ نور الامین بھی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 46 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمیپاکستانی میڈیا کے مطابق دھماکے کی اطلاع کے فوری بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی کارروئیاں جاری ہیں، دھماکے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں می تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے، اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،دہشت گرد پاکستان میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے متحد ہیں، پوری قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کون لوگ ہیں، ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟ دہشت گرد مسجد کی پہلی صف پر کھڑا تھا، ایک نجی نیوز چینل ‘جیو’ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ نماز کے وقت کسی کو روکا نہیں جاسکتا، ناحق خون بہایا جائے اور نمازیوں کا خون بہایا جائے تو ہمارے مذہب پر انگلی اٹھتی ہے، دنیا کیا سوچے گی ہم اپنی آبادی میں دہشت گردی کرتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات ہمارے دین، اسلامی دنیا کو بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو لیکن تحریک طالبان ملک کا امن تباہ کرنے کے لیے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ ہم چاہیں گے کہ افغانستان اور پاکستان مل کر پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی ختم کریں، اس میں دونوں مملک کا فائدہ ہے ورنہ سب لوگ آگ کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

عمران خان کا ٹویٹپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور کی مسجد میں دوران نماز دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انھوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے لازم ہےکہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کومناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات معنی خیز ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں۔

پیپلز پارٹی کا ٹویٹترکیہ نے پاکستان میں ایک مسجد پر دہشت گرد انہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد کوہدف بنانے والے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع پانے پر ترکیہ کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت ، دوست اور برادر حکومتِ پاکستان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 4 مارچ 2022 کو پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں شیعہ مسجد کے اندر خودکش بم دھماکے میں 63 افراد جاں بحق اور 196 زخمی ہوئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کی خراسان یونٹ نے قبول کی تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری: ایل جی

Next Post

جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمۂ جیل کے تین ملازمین کو برطرف کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمۂ جیل کے تین ملازمین کو برطرف کیا

جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمۂ جیل کے تین ملازمین کو برطرف کیا

بھاری برفباری کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ مسلسل منقطع، فضائیہ رابطہ بحال

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، دونوں ایوانوں میں صدر کا خطاب

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، دونوں ایوانوں میں صدر کا خطاب

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، دونوں ایوانوں میں صدر کا خطاب

تین طلاق ہو یا 370 میری حکومت کو فیصلہ کن تسلیم کیا گیا: صدر جمہوریہ

راہل گاندھی نے حضرت بل درگاہ پر حاضری دی

راہل گاندھی نے حضرت بل درگاہ پر حاضری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »