امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سیکر ٹریٹ میں ایل جی ملاقات لائیو پبلک گریو مینس ہیر نگ ” کے دوران لوگوں سے بات چیت کی
اور ان کی شکایات سنیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ انتظامی سیکریٹریوں، ڈپٹی کمشنروں اور دیگر سینئر افسران کے ذریعہ درخواست گزاروں کی شکایات پر کی گئی کارروائی کی تعریف کی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ” ہمار ابنیادی مقصد معیار کی شکایات کا ازالہ ، خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کی مسلسل نگرانی ، عام آدمی کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے جو ابد ہی کو یقینی بنانا ہے ۔ ”
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ شہریوں کو با اختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں بڑا کر دار ادا کرنے کے قابل بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مداخلتیں اور ای گورنس ٹولز اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے ترقیاتی پروگراموں، مرکزی سیکٹر کی مختلف اسکیموں کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔ سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فائدے کیلئے زیر التوا کیسوں کے بارے میں مختلف شکایات کنندگان کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے انتظامی سیکریٹریوں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں اور ایسے معاملات کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تماماہل افراد تک فوائد پہنچیں۔
خانپورہ میں کھیل کے میدان کی ترقی کے سلسلے میں بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے شیخ خورشید احمد کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اس کا ازالہ کریں۔ ڈی سی بار ہمولہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں خانپورہ میں کھیل کے میدان کی ترقی کیلئے پہلے ہی سےکام جاری ہے۔ پنچائت سے نوجوانوں کو ویٹرنری طبی امداد کی تربیت دیں۔
رام بن کے احد واہ کے دور دراز علاقے کی رہنے والی محترمہ جیوتی بالا نامی شکایت کنندہ کے معاملے پر اپنی پنچائت میں ویٹرنری علاج کی سہولیات تیار کرنے کیلئے لفٹینٹ گورنرنے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ پی ایم اے والی اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے سے متعلق کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے مسٹر بد یا لال کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر کو بتایا گیا کہ شکایت پر توجہ دی گئی ہے اور درخواست گزار کو اسکیم کے تحت پہلی قسط مل گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اہل درخواست دہندگان کو فائدہ کی توسیع میں تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر محترمہ ریحانہ بطول کمشنر سیکرٹری، عوامی شکایات نے جے کے۔ اگر امس پر موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ لیفٹینٹ گورنرنے ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجے میں موصول ہونے والی تمام شکایات کو 96 فیصد نمٹایا گیا۔ انہوں نے عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو ہر سطح پر مزید ذمہ دار بنانے کیلئے سر شمار مختلف درخواست دہندگان نے اپنی شکایات کے فوری ازالے کے لئے لفٹینٹ گورنر کی زیر قیادت ہوئی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
چیف سیکر ٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، انتظامی سیکریٹریز، ڈویژنل کمشنر ز ، ڈپٹی کمشنر ز ، ایس ایس پیز، ایچ اوڈیز اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور عملی طور پر بات چیت کے دوران موجود تھے۔