• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پشاور مسجد بم دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی

پشاور مسجد بم دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی

by امت ڈیسک
31/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے پشاور میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 92ہو گئی ہے۔ اس کی تصدیق لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے کی ہے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ ) کے ترجمان محمد عاصم نے 92 افراد کےمرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال لائے گئے تمام افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں بم دھماکے کے 57 زخمی زیر علاج ہیں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مجموعی طور پر 157 زخمی لائے گئے تھے جن میں بیشتر کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دھماکے سے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دن ایک بج کر 15 منٹ پر دھماکا ہوا جہاں 300 سے 350 افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش تھی۔ پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت منہدم ہوگئی، مجموعی طور پر 63 لاشوں اور 157 زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی مدد سے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، ملبے کے نیچے سے ایک سر بھی ملا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت جاننے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے خود کش ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا جب کہ دھماکے کی مختلف پہلوؤں اور زاویوں سے تحقیقات جار ی ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچے تھے، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کرکے خوف اور دہشت کی فضا پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کو ریاست اور عوام کے اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ ترکیہ نے پشاور میں مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد کو ہدف بنانے والے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر ترکیہ کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کے دعا کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں 12کنال سرکاری اراضی سے قبضہ چھڑایا گیا

Next Post

اننت ناگ میں دو سابق وزراء کے ناجائز تجاوزات مسمار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں دو سابق وزراء کے ناجائز تجاوزات مسمار

اننت ناگ میں دو سابق وزراء کے ناجائز تجاوزات مسمار

کشمیر یونیورسٹی میں یکم فروری کو لیے جانے والے امتحانات ملتوی

کشمیر یونیورسٹی میں یکم فروری کو لیے جانے والے امتحانات ملتوی

ریپ کیس میں آسارام کو عمر قید کی سزا

ریپ کیس میں آسارام کو عمر قید کی سزا

منموہن سنگھ کو برطانیہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

منموہن سنگھ کو برطانیہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے:بی جے پی جنرل سیکریٹری

مودی کی بدولت کانگریس لیڈران برفباری میں لطف اندوز ہو پائے: ترون چگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »