امت نیوز ڈیسک //
حکام نے بدھ کے روز ضلع سرینگر کے آفتاب مارکیٹ میں 20 سے زائد دکانوں کو انسداد تجاوزات مہم کے دوران سربمہر کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ افتاب مارکیٹ میں 2.7 کنال سرکاری آراضی پر غیر قانونی طور پر 20 سے زائد دکانیں بنائی گئی تھیں جس کی شکایت موصول ہونے پر سربمہر کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ادھر دکانوں کے سربمہر کی کاروائی پر دکانداروں نے حکام کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سرینگر کے میونسپل کارپوریشن کو ان دکانوں کا کرایہ ادا کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر چہ اس زمین پر غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر کئے گئے تھے تو ہم سے کرایہ کون سا محکمہ اور کس حق سے حاصل کر رہا تھا۔
ادھر حکام نے مظاہرین کے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔