امت نیوز ڈیسک //
حکام نے جنوبی کشمیر میں جمعرات کو ایک انچارج پرنسپل کو اس وقت نوکری سے معطل کردیا جب اس کو مختلف مقامات پر غیر قانونی طور بائیو میٹرک اٹنڈنس کرتے ہوئے پایا گیا۔
جموں و کشمیر پرس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق کولگام (اننت ناگ) کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں تعینات انچارج پرنسپل بنام مجاہد احمد کو ماہ اکتوبر 2022 سے گھر سے خالی آن لائن اٹنڈنس اور کالیج میں غیر حاضر پانے کے پاداش میں نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں موصوف کو کئی بار آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ کالج میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے تاہم وہ اس میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں اگلے حکم تک جے اینڈ کے ایمپلائز کنڈکٹ رولز 1971 کے سیکشن 3(1) کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر کالجز جموں کے دفتر میں منسلک کیا گیا ہے۔
حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق اگلے حکم تک پرنسپل، جی ڈی سی کولگام پرنسپل جی ڈی سی قاضی گنڈ کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔