• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر عارضی طور پر روک

جموں کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر عارضی طور پر روک

by امت ڈیسک
19/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ماه جنوری سے جاری سرکار و کہچرائی زمین کی بازیابی مہم کو فی الحال کچھ وقفے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی ہدایت پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے، کیونکہ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی ہے کہ چھوٹے زمینداروں کے تحفظ کے لیے پہلے ایک پالسی وضح کی جائے گی اور پالسی وضح ہونے تک بازیابی و انہدامی مہم کو بند کیا جائے۔ ای ٹی وی بھارت نے کمشنر سیکرٹری محکمہ مال پیوش سنگلا سے جب اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی کوشش تو انہوں نے فون کا جواب نہیں دیا۔ سرکار بازیاب کیے گئے اس زمین کے لیے ایک الگ آئن لائن پوٹل قائم کرے گی جس میں اس زمین کے متعلق جانکاری ہوگی۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے اب تک اس مہم میں لاکھوں کنال سرکاری و کہچرائی زمین پر لوگوں کا قبضہ ہٹایا ہے اور اسکو کو بازیاب کرکے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ وہیں کئی تعمیراتی ڈھانچے بھی منہدم کیے گئے ہیں، جن میں جموں ضلع کے ملک مارکیٹ پر ایک موٹر سائیکل شو روم اور نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی ساگر کے گھر کے باہر تعمیرات قابل ذکر ہے۔ سرکار کی اس مہم پر متعدد مقامات پر احتجاج بھی ہوئے، جب کہ سیاسی جماعتوں نے اس پر سرکار کی شدید تنقید کی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں چار لاکھ کنال سرکاری و کہچرائی زمین سے لوگوں کا قبضہ ہٹاکر اسکو اپنی تحویل میں لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم میں امیر و اثر رسوخ والے افراد سے زمین واپس لیا جا رہا ہے جنہوں نے کثیر تعداد میں زمین پر قبضہ کیا ہے۔ تاہم سرکاری اعداد شمار کے مطابق ابھی تک آٹھ سو کنال کے قریب زمین سے ان افراد کا قبضہ ہٹایا گیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تعداد سرکار کے دعوے کے کتنا برعکس ہے۔

وادی کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے گزشتہ روز بتایا کہ بازیاب کیے گئے اس زمین کو عوام کے بہبود کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران کسی بھی غریب کا مکان یا دکان مسمار نہیں کیا گیا تاہم امیر لوگوں سے ہزاروں کنال زمین اب تک بازیاب کی گئی ہے۔ بتادیں انہدامی کارروائی سے متعلق جب ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ سے بات چیت کی تو انہوں کہا کہ’ انہدامی کارروائی سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ بی جے پی نے اس مسئلے پر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سکریٹری سے ملاقات کرکے انہیں جموں کشمیر کے عوام کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملازمین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت پر تنقید کرنے کے خلاف انتباہ

Next Post

لداخ کے لوگوں کے لئے ہر سہولیات بہم رکھنے لے لئے کوششیں کریں گے:وزیراعظم مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
Next Post
لداخ کے لوگوں کے لئے ہر سہولیات بہم رکھنے لے لئے کوششیں کریں گے:وزیراعظم مودی

لداخ کے لوگوں کے لئے ہر سہولیات بہم رکھنے لے لئے کوششیں کریں گے:وزیراعظم مودی

وادی میں معرآج النبی ﷺ کی تقاریب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

وادی میں معرآج النبی ﷺ کی تقاریب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

رام بن میں زمین کھسکنے سے کئی مکانات کو نقصان، لوگوں میں تشویش کی لہر

رام بن میں زمین کھسکنے سے کئی مکانات کو نقصان، لوگوں میں تشویش کی لہر

گاندربل میں پسی گرآنے سے مکانوں کو نقصان، سونمرگ سڑک بند

گاندربل میں پسی گرآنے سے مکانوں کو نقصان، سونمرگ سڑک بند

دہلی میں اویسی کے گھر پر حملہ

دہلی میں اویسی کے گھر پر حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »