• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکی صدر غیراعلانیہ دورے پر اچانک یوکرین پہنچ گئے

امریکی صدر غیراعلانیہ دورے پر اچانک یوکرین پہنچ گئے

by امت ڈیسک
21/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

کیف: امریکی صدر جوبائیڈن اچانک غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں روس کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے دارالحکومت کیف ایسے موقع پر پہنچے ہیں جب یوکرین میں روس کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر دفاعی دن منانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

صدر جوبائیڈن کے متوقع دورۂ یوکرین کے باعث روس نے میزائل حملوں کی دھمکیاں بھی دی تھیں لیکن اسے خاطر میں نہ لاتے ہوئے امریکی صدر یوکرین پہنچ گئے تاہم یہ دورہ پیشگی اطلاع دیے بغیر کیا گیا۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر کا استقبال کیا اور انھیں سخت حفاظتی گھیرے میں دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے کے ارد گرد واک اباؤٹ پر لے گئے اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے روس کے حملے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے باضابطہ ملاقات کی جس میں صدر جوبائیڈن نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ہتھیاروں کی مزید فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی دینے کا وعدہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا تھا کہ صدر جوبائیڈن یوکرین کو آرٹلری گولہ بارود، اینٹی آرمر سسٹم، اور فضائی نگرانی کے ریڈار فراہم کرنے کا اعلان کریں گے۔

امریکی صدر کا یہ دورہ اس وقت ہوا ہے جب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں ملاقات کی تاکہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو فراہم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر گولہ بارود کی خریداری پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر گزشتہ برس فروری میں حملہ کیا تھا اور اس کے چار علاقوں پر قبضہ کرکے اپنی ریاست میں ضم کرلیا تھا اور تاحال یوکرین پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں

Next Post

افغان حکومت کا سابق امریکی فوجی اڈوں کو اقتصادی مراکز میں تبدیل کر نے کا فیصلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
امریکا کا طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان

افغان حکومت کا سابق امریکی فوجی اڈوں کو اقتصادی مراکز میں تبدیل کر نے کا فیصلہ

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

سرینگر سڑک موٹرسائیکل کی زد میں آکر چھ سالہ بچی لقمہ اجل

آیوشمان بھارت اسکیم میں دھاندلیوں کا انکشاف، 13 اسپتالوں پر 1.77 کروڑ روپے جرمانہ عائد

آیوشمان بھارت اسکیم میں دھاندلیوں کا انکشاف، 13 اسپتالوں پر 1.77 کروڑ روپے جرمانہ عائد

ایران:سلمان رشدی پر حملے کرنے والے نوجوان کو ہزارمربع میٹر زمین کا انعام

ایران:سلمان رشدی پر حملے کرنے والے نوجوان کو ہزارمربع میٹر زمین کا انعام

بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگی سے زیادہ ہو گا: وزیر اعظم

بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگی سے زیادہ ہو گا: وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »