• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
باغ گل لالہ میں امسال چار نئے ٹیولپ کا اضافہ ہوگا، مزید پرکشش بنانے کی خاطر کام شدو مد سے جاری:حکام

باغ گل لالہ میں امسال چار نئے ٹیولپ کا اضافہ ہوگا، مزید پرکشش بنانے کی خاطر کام شدو مد سے جاری:حکام

by امت ڈیسک
03/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،2 مارچ: سری نگر کی زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں امسال چار نئے ٹلپ کا اضافہ ہوگا۔فلوریکلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اخلاص شائق نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم نے امسال ہالینڈ سے گل لالہ کے چار نئی اقسام بر آمد کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال ہالینڈ سے گل لالہ کی چار نئی قسمیں – کیپ کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسمس ڈریم ، ہالینڈ سے برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد پر 68 رنگ برنگی اقسام کے ٹیولپ بلب کے علاوہ ڈیفوڈل، ہائیسن، مسکری کے چشم کشا پھول اور باغ میں موجود درخت سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے 30 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن میں 300 سے زیادہ باغبان اس وقت انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ اس کے باضابطہ افتتاح سے قبل اسے آنے والے سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موسم سازگار رہا اور درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا تو ٹیولپ کے بلب جلد کھلیں گے،تاہم آفیسر موصوف نے واضح کیا کہ باغ کو کھولنے کی تاریخ کا فیصلہ سرکار ہی لے سکتی ہے۔اخلاص شائق نے کہا کہ ماحول کو مزید دلفریب بنانے کے لیے متعدد فوارے بھی باغ میں شامل کیے گئے ہیں۔محکمہ پھولبانی کے اہلکاروں نے بتایا ‘یہ باغ قریب 600 کنال رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ 200 کنال زمین پر ٹیولپ بیڈ بنائے گئے ہیں۔ اور باقی اراضی پر پارکیں بنائی گئی ہیں۔ یہ باغ کم از کم ایک ماہ کے لئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لئے کھلا رہتا ہے۔

‘انہوں نے بتایا ‘گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف 15 سے 17 دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے۔ تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے’۔محکمہ پھولبانی کے اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ان کا محکمہ باغ گل لالہ کو کم از کم ایک ماہ تک کھلا رکھنے کے لے مختلف اقسام کے ٹیولپس کا باری باری استعمال کرتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کیا برف باری یا موسلا دھار بارشوں سے گل لالہ کے پھولوں کو نقصان پہنچنے کا احتامل ہے تو ان کا جواب تھا موسمی لحاظ سے برف باری کی وجہ سے ٹیولپ کا نقصان نہیں ہوتا ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ٹیولپ کے پودے ٹوٹ سکتے ہیں۔

محکمہ پھولبانی نے امسال باغ گل لالہ میں کئی نئی سہولیات کا اضافہ کیا ہے جن میں فلڈ لائٹنگ قابل ذکر ہے۔ قریب 600 کنال اراضی پر پھیلے اس باغِ گل لالہ میں امسال 51 اقسام کی 12 لاکھ سے زیادہ ٹیولپ گٹھلیاں لگائی گئی ہیں۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ سیاحوں کی باغ میں دلچسپی کو بنائے رکھنے کے لئے اس میں ہر سال ٹیولپ گٹھلیوں کی تعداد اور سہولیات میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ‘ہمیں امید ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاح باغ گل لالہ دیکھنے آئیں گے’۔باغ گل لالہ بالی ووڈ فلم سازوں کے لئے بھی محبوب مقام ہے جس کے پیش نظر گذشتہ ایک دہائی کے دوران یہاں کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ پہلے سراج باغ کے نام سے مشہور اندرا گاندھی میموریل ٹلپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے قوم کے نام وقف کیا تھا۔ باغ گل لالہ کے قیام کا بنیادی مقصد وادی میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینا تھا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں بدنام زمانہ چور کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

Next Post

جموں کشمیر کے 5 اضلاع کیلئے برفانی تودے گر آنے کا الرٹ جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
Next Post
جموں کشمیر کے 5 اضلاع کیلئے برفانی تودے گر آنے کا الرٹ جاری

جموں کشمیر کے 5 اضلاع کیلئے برفانی تودے گر آنے کا الرٹ جاری

مرکزی بجٹ میں سیاحتی شعبے کی مدد اور نوجوانوں کےلئے بہت سے اقتصادی مواقع: وزیر اعظم مودی

مرکزی بجٹ میں سیاحتی شعبے کی مدد اور نوجوانوں کےلئے بہت سے اقتصادی مواقع: وزیر اعظم مودی

امیت شاہ نے جموں کشمیر بھاجپا رہنماووں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی

امیت شاہ نے جموں کشمیر بھاجپا رہنماووں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی

نشہ کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے ہم سب کو مل کر جنگ لڑنی ہوگی: این سی ترجمان

نشہ کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے ہم سب کو مل کر جنگ لڑنی ہوگی: این سی ترجمان

پونچھ: رہائشی مکان سے 7کلو ہیروئن، دو کروڑ نقدی،اسلحہ برآمد

پونچھ: رہائشی مکان سے 7کلو ہیروئن، دو کروڑ نقدی،اسلحہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »