• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بجلی فیس ادا نہ کرنے پر کنیکشن کاٹنے کا حکم

بجلی فیس ادا نہ کرنے پر کنیکشن کاٹنے کا حکم

by امت ڈیسک
14/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بجلی کنکشن کاٹنے کا حکمجموں میں بجلی کے محکمہ نے بجلی کے بقایا بلوں اور بجلی چوری کے حوالے سے بڑی کارروائی کی ہے، جس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں کئی بڑے لیڈروں کے سرکاری گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ جن رہنماؤں کے گھر کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے ہیں ان میں سب سے بڑا نام جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا ہے، جنہوں نے طویل عرصے سے 4 لاکھ روپے سے زیادہ کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا۔ جس کے بعد محکمہ بجلی نے ان کے گھر کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا ہے۔

غلام نبی آزاد کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا اور سابق بی جے پی رکن اسمبلی نیلم لنگھے کا بجلی کنکشن منقطع کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ بجلی نے سابق وزیر الطاف بخاری، سابق وزیر عبدالمجید، سابق وزیر آشیہ نقاش، سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا اور سابق وزیر سنیل شرما کے گھروں کے بجلی کنکشن ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جن کے لاکھوں روپے کے بجلی کے بل بقایا ہیں۔ اور بار بار نوٹس بھیجے جانے کے باوجود بھی وہ بل نہیں ادا کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی انتظامی افسران اور سرکاری محکموں کے خلاف لاکھوں روپے کے بلز زیر التواء ہیں۔ ایسے میں ایل جی انتظامیہ نے محکمہ بجلی کو سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے پیش نظر محکمہ بجلی نے جموں کے مختلف علاقوں میں بجلی بند کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ اب تک 1150 سے زائد کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں اور ہائی پروفائل علاقوں میں کنکشن منقطع کرکے اس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ بجلی کے مطابق جن صارفین کے بل 50 ہزار روپے سے زائد ہیں ان کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔ محکمہ نے اس سلسلے میں ایک فہرست بھی تیار کی ہے جس میں تقریباً 1 لاکھ ایسے صارفین ہیں جنہوں نے بجلی کے زیر التواء بل ادا نہیں کیے ہیں۔ محکمہ بجلی پہلے ہی بجلی کے بل کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم لے کر آیا ہے۔ لیکن بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف اب کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

انہی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں ڈویژن میں تقریباً 3500 کروڑ روپے کی بجلی استعمال ہوتی ہے، اس کے بدلے میں حکومت کو صرف 2050 کروڑ روپے بجلی کے کرایے کے طور پر واپس ملتے ہیں۔ جبکہ حکومت کو تقریباً 1400 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کشمیر میں یہ صورتحال اور بھی خراب ہے، جہاں 4000 کروڑ روپے کی بجلی استعمال ہوتی ہے لیکن حکومت کو صرف 1500 کروڑ روپے واپس آتے ہیں اور حکومت کو 2500 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

معروف سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال

Next Post

سوپور میں سرگرم ملی ٹینٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
سوپور میں سرگرم ملی ٹینٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

سوپور میں سرگرم ملی ٹینٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بہت جلد بحال کی جائے گی: حکام

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بہت جلد بحال کی جائے گی: حکام

کشمیر میں ہر ہفتے H3N2 فلو کے پانچ معاملات درج ہو رہے ہیں

کشمیر میں ہر ہفتے H3N2 فلو کے پانچ معاملات درج ہو رہے ہیں

جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے عیاں:محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے عیاں:محبوبہ مفتی

ایپ ٹیک اور سروسز سلیکشن بورڈ کے خلاف سری نگر اور جموں میں احتجاج جاری

ایپ ٹیک اور سروسز سلیکشن بورڈ کے خلاف سری نگر اور جموں میں احتجاج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »