• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یو این ایچ آر سی کو انسانی حقوق پر دہشت گردی کے اثرات کو صحیح طریقے سے سمجھنا چاہئے: ہندوستان

جموں و کشمیر اور لداخ میں جی ٹوئنٹی اجلاس کا انعقاد فطری:وزارت خارجہ

by امت ڈیسک
13/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:پاکستان کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے بھارت نے کہا کہ جی 20 اجلاس پورے ملک میں منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس لیے جموں و کشمیر اور لداخ میں اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کی ایک فطری عمل ہے کیونکہ یہ بھی بھارت کے ناقابل تقسیم حصے ہیں۔ پاکستان نے حال ہی میں سری نگر اور کشمیر کے کچھ حصوں میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے بھارتی کے فیصلے کو ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ جی 20 کا اجلاسبھارت کے تمام حصوں میں ہو رہی ہیں اور یہ ہمارا فطری ردعمل ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 22 سے 24 مئی تک ہونے والے جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے سری نگر کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ باغچی سے سوال کیا گیا کہ بھارت میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اور خارجہ کی میٹنگ میں کیا چین اور پاکستان شرکت کریں گے تو انھوں نے کہا کہ ہم سب کو دعوت نامے بھیجتے ہیں اور ہم ہر ایک کی شرکت کی توقع بھی کر رہے ہیں۔وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ آئندہ G20 اجلاس کے لیے تمام ضروری انتظامات کر رہی ہے، جو اس سال مئی میں ہوگی۔ ایسے میں اجلاس کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے اور محکمہ سیاحت اس سلسلے میں مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ مختلف سیاحتی مقامات کو پرکشش بنایا جا رہا ہے۔ جموں کشمیر کے ڈائریکٹر ٹورازم فضل الحسیب کے مطابق، ایسے اقدامات سے کشمیر کو بہتر طور پر فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہے، کیونکہ یہ میٹنگ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا، "یہاں کے اہم سیاحتی مقامات پر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور انہیں مزید پرکشش بنانے کے لیے کافی کام کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے 75 نئے مقامات کو شامل کیا جا رہا ہے۔ سیاحوں کے لیے ان نئے مقامات تک رسائی کے لیے سیاحتی نقشہ اور تمام ممکنہ بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھارت نے اپنے G20 کیلنڈر کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت پر ورکنگ گروپ کی میٹنگ 22 سے 24 مئی تک کشمیر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت اسے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہ رہا ہے تاکہ دنیا کو یہ بتایا اور دکھایا جاسکے کہ وادی میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پاکستان کے دعووں کی کوئی حیثیت نہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکہ: منافقت کا مکروہ چہرہ

Next Post

جموں کشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

جموں کشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

*نابلس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا*

گاندربل میں آگ لگنے سے بیکری کی دکان کو نقصان پہنچا

*راجوری کے بالائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت*

آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »