• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

جموں کشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

by امت ڈیسک
14/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کی سہ پہر کو قومی دارالحکومت دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔یہ جائزہ میٹنگ سہ پہر 3 بجے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک آفس میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ہوم سیکریٹری اجے بھلا، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، جموں و کشمیر چیف سکریٹری ارون کمار مہتا وزارت داخلہ اور سنٹرل آرمڈ فورسز کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو تپن ڈیکا اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایل تھاؤسین بھی اس میٹنگ میں موجود رہے۔

میٹنگ میں سرینگر میں ہونے والی جی 20 اجلاس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے اور تمام ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے منظم طریقے سے کام کریں۔ بتادیں کہ غیر ملکی اور بھارتی مندوبین 23 مئی کو سرینگر میں ورکنگ گروپ آف ٹورازم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ کشمیر میں ان کے قیام کے دوران تمام مندوبین کو سیاحتی مقامات کے دورے پر لیا جائے گا۔میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج اور سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلووں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے لیے پرعزم ہے۔ امت شاہ نے ایریا ڈومینیشن پلان، زیرو ٹیرر پلان، امن و امان کی صورتحال، یو اے پی اے سے متعلق معاملات اور سیکورٹی سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے سرحد پار سے ہونے والی دراندازی میں خاطر خواہ کمی اور امن و امان میں بہتری کے لیے مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی سکیورٹی ایجنسیوں اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور معمول کی پولیسنگ کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھارت نے اپنے G20 کیلنڈر کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت پر ورکنگ گروپ کی میٹنگ 22 سے 24 مئی تک کشمیر میں منعقد کی جائے گی۔بھارت اسے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہ رہا ہے تاکہ دنیا کو یہ بتایا اور دکھایا جاسکے کہ وادی میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پاکستان کے دعووں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔یاد رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اپنے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے یونین ٹیریٹری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ امیت شاہ نے 28 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں جموں اور کشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی پہلوؤں پر منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر اور لداخ میں جی ٹوئنٹی اجلاس کا انعقاد فطری:وزارت خارجہ

Next Post

*نابلس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post

*نابلس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا*

گاندربل میں آگ لگنے سے بیکری کی دکان کو نقصان پہنچا

*راجوری کے بالائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت*

آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

حکام نے سری نگر کی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی اجازت نہیں دی:انجمن اوقاف

حکام نے سری نگر کی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی اجازت نہیں دی:انجمن اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »