• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
منگیتر پر  چاقو سے حملہ کرنے والی خاتون گرفتار

منگیتر پر چاقو سے حملہ کرنے والی خاتون گرفتار

by امت ڈیسک
02/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شہر سرینگر کے ٹانگا اڑا، دریش کدل علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طور اپنے منگیتر پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ معروف ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے نزدیک منگل کی دوپہر پیش آیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’بمنہ علاقے کے رہنے والے عادل احمد کو اس کی منگیتر نے آج دوپہر پیٹ میں چھرا گھونپا اور شدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی۔ زخمی شخص کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔‘‘ حملہ کے بعد خاتون موقع پر سے فرار ہو گئی تاہم سرینگر پرلیس نے اسے چند گھنٹوں کے دوران ہی حراست میں لے لیا۔

سرینگر پولیس نے اس ضمن میں پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’’آج بمنہ، سری نگر کے ایک رہائشی عادل احمد کلو پر ٹانگ اڈا، چھتہ بل میں ایک خاتون نے چاقو سے وار کیا اور اسے زخمی کر دیا۔ زخمی کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے اور پولیس اسٹیشن صفاکدل میں مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 57/2023 آئی پی سی کی دفعہ 323، 307 کے تحت درج کیا گیا ہے۔‘‘ پولیس بیان کے مطابق ’’ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ خاتون اور زخمی شخص کا آپس میں رشتہ طے ہو چکا تھا خاتون نے منگیتر کی جانب سے کام (Job) کے سلسلہ میں اعتراض ظاہر کیے جانے اور تکرار کے بعد اس پر چاقو سے حملہ کیا۔‘‘ سرینگر پولیس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی شخص اُس مقام پر پہنچا جہاں ایک ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی۔ جہاں تلخ کلامی، بحث و تکراک کے بعد خاتون نے منگیتر کو چاقو مار کر اسے زخمی کر دیا۔‘‘حملہ کے بعد کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں متاثرہ (عادل) چیخ کر کہہ رہا ہے کہ اس پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا گیا۔ ویڈیو میں ملزمہ (جس کی شناخت پولیس بیان کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ پارمپورہ کی رہائشی آصفہ بشیر کے طور پر ہوئی ہے) کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر آصف، نے زخمی شخص کی حالت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا: ’’ان کے پیٹ میں چوٹ آئی ہے، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔‘‘ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمہ گزشتہ ماہ اُس وقت خبروں کی زینت بنی جب اُس نے روتے ہوئے سماجی رابطہ گاہ پر ایک ویڈیو وائرل جس میں اُس نے چھتہ بل کے ایک دکاندار PET SHOPکے مالک پر الزام عائد کیا کہ ’’پیٹ شاپ کے مالک کی لاپرواہی‘‘ سے اُس کی پالتو بلی انفیکشن کا شکار ہوکر ہلاک ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں دو طالب علم – ہدایت احمد تانترے ولد عبد الرشید اور ابراہیم احمد تانترے ولد نور محمد – دونوں بیہامہ گاندربل کے رہائشی ہیں – پر ایک نامعلوم نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد دونوں کو ضلع اسپتال گاندربل لے جایا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج و معالجہ کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، (سکمز) صورہ ریفر کر دیا گیا جہاں اس وقت دونوں زیر علاج ہیں اور اور دونوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔اسی طرح سنہ 2021 کے جنوری میں سرینگر کے خانیار علاقے میں آثار شریف درگاہ حضرت دستگیر صاحبؒ کے قریب ہاتھا پائی میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران سری نگر کے علاقہ رعناواری کے رہائشی زیاان چشتی ولد محمد اشرف چشتی پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود ایک اور شخص – فیضان فدا بٹ ولد فدا احمد بٹ ساکنہ الٰہی باغ سرینگر – کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس معاملے کی قانونی کارروائی جاری ہے

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے عید ملن اجلاس کا انعقاد

Next Post

اسمبلی انتخابات کہیں نظر نہیں آرہے : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

اسمبلی انتخابات کہیں نظر نہیں آرہے : عمر عبداللہ

گجراتی ٹھگ کے خلاف چارج شیٹ دائر

گجراتی ٹھگ کے خلاف چارج شیٹ دائر

رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل، متعدد زخمی

رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل، متعدد زخمی

سینیئر صحافی رویش کمار کی والدہ چل بسیں

سینیئر صحافی رویش کمار کی والدہ چل بسیں

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »