امت نیوز ڈیسک //
ضلع پلوامہ میں پولیس نے اتوار کے دن ملی ٹینٹ معاون کارکن کو آئی ای ڈی سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ملی ٹینٹ معاون کارکن نامی اشفاق احمد وانی ساکنہ آری گام پلوامہ کو گرفتار کیا ہے اور اس کے انکشاف کرنے پر 5سے 6 کلو گرام آئی ای ڈی بھی برآمد کی گئی جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
جبکہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔









