• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کسانوں کے احتجاج کے دوران مودی حکومت نے دباؤ بنایا تھا، ٹویٹر کے سابق سی ای او کا دعوی

کسانوں کے احتجاج کے دوران مودی حکومت نے دباؤ بنایا تھا، ٹویٹر کے سابق سی ای او کا دعوی

by امت ڈیسک
13/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ٹویٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی حکومت نے کسانوں کے احتجاج اور مرکز پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے حوالے سے ٹوئٹر کو متعدد درخواستیں دیں۔ اس کے بعد دباؤ ڈالا اور ٹویٹر ملازمین پر چھاپہ مارنے کی دھمکی دی۔ ڈورسی نے یہ الزامات 12 جون کو یوٹیوب چینل بریکنگ پوائنٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لگائے۔ انٹرویو کے دوران ڈورسی نے کہا کہ وہ ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر اپنے دور میں غیر ملکی حکومتوں کے دباؤ کا سامنا کر رہے تھے۔

ڈورسی نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کے دوران حکومت ہند نے ہم سے بہت سی درخواستیں کی تھیں۔ خاص طور پر حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے دھمکی بھی دی گئی کہ ہم بھارت میں ٹوئٹر بند کر دیں گے۔ ہم آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر آپ ہماری بات نہیں مانیں گے تو ہم بھارت میں آپ کا دفتر بند کر دیں گے۔ ڈورسی نے کہا کہ اور ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے تجربے کا ترکی سمیت دیگر ممالک سے موازنہ کیا۔

بتادیں کہ فروری 2021 میں کسانوں کے احتجاج کے دوران مرکز نے ٹویٹر سے احتجاج سے متعلق تقریباً 1200 اکاؤنٹس کو ہٹانے کو کہا تھا۔ ان اکاؤنٹس پر مبینہ خالصتان کے حامیوں یا پاکستان کی حمایت کا شبہ تھا۔ ڈورسی نے اس وقت احتجاج کی حمایت کرنے والی کچھ ٹویٹس کو ‘پسند’ کیا تھا، جس کی وجہ سے ٹوئٹر کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھنے لگے۔ وہیں مرکزی وزیر اطلاعات و ٹکنالوجی راجیو چندر شیکھر نے منگل کو ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیک کی طرف سے کہا گیا ایک صریح جھوٹ ہے۔ شاید ٹویٹر کی تاریخ کے اس انتہائی قابل اعتراض دور کو مٹانے کی کوشش ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ کسی نے ٹویٹر پر چھاپہ نہیں مارا، کسی کو جیل نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی ملک میں سائٹ کو بند کیا گیا۔

ڈورسی کے بیان کے بعد کئی اپوزیشن رہنماوں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بیوی نے ٹویٹر پر انٹرویو کے اقتباسات اس عنوان ‘مدر آف ڈیموکریسی – انفلٹرڈ’ کے ساتھ شیئر کیے ۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے اپوزیشن کو خاموش کرنے کی کوشش کی۔ کسانوں کی حمایت کرنے والوں کی آواز کو دبانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں علیحدگی پسند لیڈر ایاز اکبر کی جائیداد ضبط

Next Post

جموں و کشمیر میں 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

جموں و کشمیر میں 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بارہمولہ کے تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بارہمولہ کے تین افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

کپواڑہ جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

کپواڑہ جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

حکومت ڈیٹا لیک کے حوالے سے سنجیدہ نہیں: کانگریس

حکومت ڈیٹا لیک کے حوالے سے سنجیدہ نہیں: کانگریس

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، حکومتی دعوے کھوکھلے:عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »