امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر حکومت نے 2 ڈاکٹروں کو مبینہ طور پر پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے اور 2009 میں شوپیاں میں ماری جانے والی آسیہ اور نیلو فر کی پوسٹ مارٹم رپورٹس کو جھوٹا ثابت کرنے پر بر طرف کر دیاہے۔
ڈاکٹر بلال احمد دلال اور ڈاکٹر نگہت شاہین چلو کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے، جموں و کشمیر حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے آسیہ اور نیلوفر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مسخ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ دونوں 29 مئی 2009 کو شوپیان میں حادثاتی طور پر ڈوبنے کے باعث بے وقت انتقال کر گئیں تھیں۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر بلال احمد دلال اور ڈاکٹر نگہت شاہین چلو کا حتمی مقصد سیکورٹی فورسز کو عصمت دری اور قتل کی کارروائیوں میں جھوٹا الزام لگا کر بھارتی سٹیٹ کے خلاف تفرقہ ڈالنا تھا۔
افسر نے مزید کہا، ” حیران کن طور پر ، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابقہ حکومت کے اعلیٰ افسران ان حقائق سے واقف تھے ، جنہیں جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا”۔