امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 جون: مسلسل گرمی کی لہر کے درمیان، جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ کو تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں یکم جولائی سے 10 جولائی تک ہائر سیکنڈری سطح تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ محکمہ لہ جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ حکم دیا جاتا ہے کہ کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون میں کام کرنے والے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے اور تسلیم شدہ نجی اسکول یکم سے 10 جولائی 2023 تک گرمیوں کی چھٹیاں منائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں گرمی کی موجودہ لہر کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ دن کا درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے جس سے طلبا کے لیے شدید گرمی کو برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔