امت نیوز ڈیسک //
ایک چونکا دینے والے واقعے میں، بیوی نے ہفتے کی شام کو مبینہ طور پر سری نگر کے باغات کے راوت پورہ علاقے میں اپنے شوہر کو قتل کر دیاہے۔
حکام نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ عبدالرشید ڈار ولد عبدالکریم ڈار ساکن روات پورہ کے نام سے ایک شخص کو اس کی بیوی نے آج شام شدید زدوکوب کیا جس کے بعد متاثرہ شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مزید تفصیلات کا انتظارہے.









