• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

by امت ڈیسک
26/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ: وادی کی متعدد جگہوں پر قومی تحقیقاتی کی جانب سے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ چھاپے مار کارروائیاں عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے گھر پر انجام دی جا رہی ہیں۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیر کو وادیٔ کشمیر میں متعدد چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح این آئی اے کی ٹیم، پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان ضلع شامل ہیں وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں مدثر احمد میر ولد غلام محمد میر کے گھر بھی تلاش لی گئی جب کہ سیھترگنڈ کاکاپورہ میں غلام محمد گنائی ولد محمد اکبر گنائی کے گھر بھی چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جب کہ غلام محمد گنائی کا بیٹا عمر احمد گنائی کو ایک روز قبل پی ایس اے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال کی گئی جب کہ دیگر ضروری چیزوں کی جانچ بھی کی گئی۔قبل ازیں خبر کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پیر کی صبح وادی کشمیر میں متعدد جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح این آئی اے کی ٹیم پولس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان ضلع شامل ہیں وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

چھاپے مار کاروائیاں کیس RC 5/22 کے حوالے سے جاری ہیں، جو OGW نیٹ ورک پر کریک ڈاؤن سے متعلق ہے۔ وہیں ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ اور ستھرگنڈ کاکاپورہ میں یہ چھاپے مار کارروائی جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے گھر میں تلاش لی جارہی ہے جب کہ موبائل فونز اور دیگر االیکٹرانک آلات کی جانچ کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پلوامہ میں پی ایس اے کے تحت بند نوجوان کے گھر پر بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ مارا۔

واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں اس سے پہلے بھی متعدد مقامات پر مختلف مقدمات کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی تھی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مختلف افراد کی املاک کو ضبط بھی کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مختلف حریت پسند رہنماؤں کی املاک کو بھی وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں منسلک کیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سی آر پی ایف کے ڈی جی نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

Next Post

بارہمولہ کا شہری نقلی بسکٹ سمیت گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
بارہمولہ کا شہری نقلی بسکٹ سمیت گرفتار

بارہمولہ کا شہری نقلی بسکٹ سمیت گرفتار

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچ گئے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچ گئے

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

زبردستی ‘جے شری رام’ کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

زبردستی 'جے شری رام' کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »