امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے ضلع بارہمولہ میں پیر کے روز ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے نقلی سونے کے بسکٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارہمولہ پولیس نے خان پورہ پل پر ایک ناکہ کے دوران جاوید احمد ڈار ساکن خان پورہ بارہمولہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 380 نقلی سونے کے بسکٹ برآمد کرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔







