• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سی آر پی ایف کے ڈی جی نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

سی آر پی ایف کے ڈی جی نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

by امت ڈیسک
26/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:کشمیر میں یکم جون سے شروع ہونے والی امرناتھ کی سیکورٹی کے لئے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈاریکٹر جنرل ایس ایل تھوسن نے آج گاندربل کے بالتل علاقے کا دورہ کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی و دیگر منسلک امورات کا جائزہ لیا۔ مذکورہ افسر نے بالتل، دمیل، سربل اور نیلگرتھ مقامات پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا اور یاترا کی حفاظت کے متعلق انتظامات کے متعلق افسران کو ہدایات دیں۔

یاترا کی سیکورٹی کے متعلق کشمیر پولس زون کے ایڈیشنل ڈاریکٹر جنرل وجے کمار نے بھی آج سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے افسران کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وجے کمار نے یاترا کو محفوظ اور منتظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے افسران کو متعدد ہدایات دیں، جن کو یاترا کے دوران عمل آور کرنے پر زور دیا۔واضح ہو کہ 62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور 31 اگست کو اختتام ہوگی۔ گزشتہ برس یاترا کی مدت 42 روز تھا تاہم امسال اس کی مدت میں 20 دنوں کا اضافہ کرکے 62 دنوں پر محیط کیا گیا ہے۔ یاترا کو پر امن اور منظم طریقے سے انعقاد کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے ہر ممکن تیاری کی ہے، جس میں یاتریوں کے لیے جموں اور سرینگر میں یاتری بھون میں رہنے کے انتظامات اور سیکورٹی قابل ذکر ہے۔

وادی میں سرینگر کے مضافات پانتھ چوک میں یاتریوں کے لیے رہنے کی جگہ مختص کی گئی ہے اور اس علاقے کو سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔ یاترا کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جموں کشمیر انتظامیہ نے دو سو سول افسران پہلگام اور بالتل میں تعینات کیا ہے۔ یاترا کی حفاظت کے لئے پولیس، نیم فوجی دستے اور فوج کو پہلگام اور بالتل میں یاترا روٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں کسی بھی ناگہانی آفت کے پیش نظر اہلکاروں کو سپیشل ٹریننگ دی گئی ہے اور حساس مقامات پر رکھا گیا ہے۔

امرناتھ جانے والے راستے بالخصوص پہلگام، بالتل میں اضافی سیکورٹی تعینات کی جائی گی جبکہ عام آمد و رفت کو یاترا کے قافلوں کے دوران روک دیا جائے گا۔ جموں سے ہی سرینگر شاہراہ کے علاوہ امرناتھ کا راستہ بالخصوص پہلگام، سون مرگ، گاندبل اور اننت ناگ کو سیکورٹی حصار میں رکھا جاتا ہے تاکہ عسکریت پسند یاتریوں پر حملہ نہ کرے۔مرکزی وزارت داخلہ نے یاترا کو محفوظ رکھنے کے لئے 60 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بہن کی موت کے بعد بھائی بھی دم توڑ گیا،بانڈی پورہ کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

Next Post

وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

بارہمولہ کا شہری نقلی بسکٹ سمیت گرفتار

بارہمولہ کا شہری نقلی بسکٹ سمیت گرفتار

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچ گئے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچ گئے

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »