• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

by امت ڈیسک
26/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن اور ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمانت بسوا سرما کی شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم (نریندر مودی) کی جانب سے بھارت میں اقلیتوں کے محفوظ ہونے کے بارے میں امریکہ میں یقین دہانیوں کے بعد بی جے پی کے وزراء کے مضحکہ خیز بیانات سامنے آئے ہیں۔‘‘ محبوبہ بی کے مطابق ’’ایک (بسوا شرما) نے (براک حسین) اوباما کے مسلم سرنام کا مذاق اڑایا اور پوشیدہ دھمکیاں دیں۔ وہیں دوسری (وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن) نے مسلم ممالک پر بمباری کرکے اقلیتوں کے ساتھ بی جے پی کے ناروا سلوک کا جواز پیش کیا۔ یہ بی جے پی کا دوغلا پن ہے۔“

واضح رہے کہ جہاں سرما نے ایک صحافی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا تھا کہ ’’بھارت میں کئی حسین اوباما ہیں۔ ہم کو اُن کے بارے میں پہلے سوچنا چاہئے بعد میں واشنگٹن کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ آسام کی پولیس اپنی ترجیح کے حساب سے کام کرے گی۔‘‘ دوسری جانب سیتھا رمن نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ حیران کن بات تھی جب وزیر اعظم (مودی) امریکہ کے دورے پر تھے، تو ایک سابق امریکی صدر (اوباما) بھارتیہ مسلمانوں کے حوالے سے بیان دے رہے تھے۔ میں سوچ سمجھ کر بات کر رہی ہوں کیونکہ ہم امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، لیکن وہاں سے بیان بھارت کی مذہبی رواداری پر آیا ہے! شاید 6 مسلم اکثریت والے مملک پر اس (اوباما) کی وجہ سے بمباری کی گئی اور 26000 سے زائد بم گرائے گئے۔‘‘

واضح رہے کہ اوباما نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے حقوق کو برقرار نہ رکھا گیا تو بھارت ٹوٹ سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’اگر میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا ہوں، جسے میں اچھی طرح جانتا ہوں، تو میری دلیل کا ایک حصہ یہ ہوگا کہ ’اگر آپ بھارت میں نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت کسی بھی وقت ٹوٹ جائے“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

Next Post

زبردستی ‘جے شری رام’ کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
زبردستی ‘جے شری رام’ کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

زبردستی 'جے شری رام' کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

سرینگر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، کلینک سربمہر

سرینگر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، کلینک سربمہر

کپواڑہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

کپواڑہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

کپواڑہ جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

کولگام میں مسلح تصادم میں مقامی جنگجو مارا گیا، تلاش جاری: پولیس

کولگام جھڑپ میں مقامی ملی ٹینٹ ازجان،پولیس اہلکار زخمی

کولگام جھڑپ میں مقامی ملی ٹینٹ ازجان،پولیس اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »