• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
26/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:’’مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں امن واپس آنے کے بعد آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کو ہٹایا جا سکتا ہے۔‘‘ ہم نے شمال مشرقی ہندوستان میں شورش کے مسئلے پر قابو پالیا ہے، وہیں ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی پر بھی قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آج شمال مشرق ریاستوں میں بڑے حصوں سے افسپا ہٹا دیا گیا ہے۔ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب جموں و کشمیر میں مستقل طور امن آئے گا اور یہاں سے بھی افسپا کو ہٹا دیا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کیا۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو جموں پہنچے جہاں صوبائی، یوٹی انتظامیہ کے افسران مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا سمیت دیگر بی جے پی لیڈران نے بھی ان کا استقبال کیا۔ راجناتھ سنگھ نے جموں یونیورسٹی کے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں ڈیفنس کنکلیو سے خطاب کیا۔ اس دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) ہمیشہ ہمارا حصہ رہا ہے۔ وہاں کے لوگ بھی ہندوستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پی او کے کے حوالے سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے کہ یہ ہندوستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا اور پی او کے کے باشندوں پر حکومت پاکستان کی طرف سے ظلم ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے مستقبل میں پی او کے سے ہی مطالبہ اٹھے گا کہ انہیں ہندوستان میں شامل کیا جائے۔‘‘سنگھ نے مزید کہا: ’’جموں و کشمیر کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے کنٹرول میں ہے۔ وہاں کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ اِس طرف لوگ سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔ وہاں جب حکومت پاکستان کی طرف سے ان پر ظلم ہوتا ہے تو ہمیں درد ہوتا ہے۔ صرف پی او کے پر غیر قانونی قبضہ کرنے سے پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں بنتی۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پی او کے کے بارے میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے کہ یہ صرف ہندوستان کا حصہ ہے۔ ایک نہیں بلکہ کم از کم اس ارادے کی کئی تجاویز اب پارلیمنٹ میں پاس ہو چکی ہیں۔‘‘ سنگھ کے مطابق ’’میں یہ دعویٰ نہیں کر رہا کہ ہم نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ کوئی نہیں کر سکتا۔ اسے صرف تقریروں سے کم نہیں کیا جا سکتا، اسے نظام میں تبدیلی لا کر ہی کم کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل وزیراعظم نے شروع کر دیا ہے۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مودی حکومت کے 9 برسوں کے دوران عائلی و عالمی سطح پر بھارت کی پذیرائی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’دنیا بھر میں ہندوستان کا قد کئی گنا بڑھ گیا ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچ گئے

Next Post

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

زبردستی ‘جے شری رام’ کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

زبردستی 'جے شری رام' کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

سرینگر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، کلینک سربمہر

سرینگر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، کلینک سربمہر

کپواڑہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

کپواڑہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

کپواڑہ جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

کولگام میں مسلح تصادم میں مقامی جنگجو مارا گیا، تلاش جاری: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »