• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شاہ فیصل کب کیا بولے، کوئی بھروسہ نہیں، سیف الدین سوز کی چوٹ

شاہ فیصل کب کیا بولے، کوئی بھروسہ نہیں، سیف الدین سوز کی چوٹ

by امت ڈیسک
06/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے متنازع افسر ڈاکٹر شاہ فیصل پر طنز کیا ہے کہ انہوں نے کشمیری عوام کو ایک رائے دی ہے کہ وہ آئین ہند کی دفعہ 370 کو بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل نے جان بوجھ کر اپنے بیان کے دوسرے حصے کی وضاحت نہیں کی ہے۔ ایک سرکاری ملازم، جوکہ اتفاق سے کشمیری بھی ہیں، شاہ فیصل نے کشمیری عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئین ہند کی دفعہ 370 کو بھول جائیں اور آگے بڑھیں، سوز نے سرینگر میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا۔ ان کے مطابق شاہ فیصل نے دانستہ طور اپنے بیان کے دوسرے حصے کی وضاحت نہیں کی۔

سوز کے مطابق چونکہ شاہ فیصل اب مرکزی حکومت میں ایک عہدے پر براجمان ہیں اور محکمہ ثقافت میں ڈپٹی سیکرٹری ہیں، اس لیے کشمیری ان کے مشورے پر کان دھر سکتے تھے، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ عام کشمیریوں کو یہ بھی معلوم ہے کہ شاہ فیصل معاملات پر اپنی رائے کو اکثر بدلتے رہتے ہیں، اس لیے لوگ ان کی کہی ہوئی بات پر رائے زنی کرنے سے کتراتے ہیں۔سیف الدین سوز کے مطابق کشمیر کے بعض سیاسی تجزئیہ نگار اس بات پر برہم ہیں کہ محض چند ماہ پہلے شاہ فیصل نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی دائر کی تھی کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے دل و دماغ میں امن قائم کرنے کیلئے عدالت عظمیٰ دفعہ 370 کی مکمل تشریح کرے۔ اس کے بعد لوگون نے یہ بھی دیکھا کہ شاہ فیصل نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضی واپس لی اور خود کیلئے مرکزی حکومت میں آرام دہ نوکری کا انتخاب کیا۔

سوز نے کہا کہ یہ ساری تبدیلی شاہ فیصل کے تصورات میں صرف چند دن کے اندر ہی واقع ہوئی۔ انکے مطابق عام کشمیریوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شاہ فیصل کے تصورات میں نئی تبدیلی اانے تک انتظار کریں گے۔ سوز کا یہ استہزائیہ بیان اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گیارہ جولائی کو دفعہ 370 سے متعلق دائر متعدد عرضداشتوں کی شنوائی کیلئے جو شیدول جاری کیا ہے اس میں شاہ فیصل اور دیگراں کا نام استعمال کیا گیا ہے حالانکہ شاہ فیصل نے پہلے ہی ایسی پیٹشن عدالت عظمیٰ سے واپس لی تھی۔درال جن 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت سے متعلق آئین ہند کی دفعہ 370 کی کئی شقوں اور دفعہ 35 اے کو کالعدم قرار دیا گیا تو شاہ فیصل ایک سیاسی جماعت کے سربراہ تھے اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کا حصہ تھے جس میں یہ عہد کیا گیا تھا کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کی مزاحمت کی جائے گی اور جموں و کشمیر کے خصوصی تشخص پر کسی طرح کی آنچ آنے نہیں دی جائیگی۔

سیاسی جماعت قائم کرنے سے پہلے شاہ فیصل نے فروی 2018 میں انڈین ایڈمستریٹیو سروس سے استعفیٰ دیا تھا اور کئی مقامی نوجوانوں نے انکی دیکھا دیکھی انکی جماعت میں شمولیت اکتیار کی تھی جبکہ بڑے پیمانے پر انکی جماعت کو لوگوں نے فنڈز بھی دئے تھے۔ شاہ فیصل نے 5 اگست کے واقعات کو جموں و کشمیر کی آئینی خودمختاری کے برخلاف قرار دیا تھا اور اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اسے تسلیم کرنے والا صرف ایک غدار ہوسکتا ہے۔

ان بیانات کے پس منطر میں شاہ فیصل کو حراست میں لیا گیا اور کشمیر کے دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت انہیں بھی کئی ماہ تک سرینگر کے سنطور ہوٹل میں پابند سلاسل کیا گیا۔ تاہم جیل سے رہا ہونے کے بعد شاہ فیصل نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا ۔ اس دوران وہ سرینگر سے دہلی منتقل ہوئے اور وہاں چند تھنک ٹینکز کے ساتھ کام کرنے لگے۔ شاہ فیصل نے بعد میں سرکاری ملازمت سے استعفے کا فیصلہ واپس لیا اور انہیں مرکزی محکمہ ثقافت میں تعینات کیا گیا۔ وہ بسا اوقات وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف میں ٹویٹ کرتے ہیں جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ وزیر اعظم کی ذاتی سفارش پر انکی نوکری بحال کردی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت کن لوگوں کو بے گھروں میں گن رہی ہے: عمر عبداللہ

Next Post

پانچ مرلہ اراضی پر انتظامیہ کے اعتراضات پر پی ڈی پی کا رد عمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
پانچ مرلہ اراضی پر انتظامیہ کے اعتراضات پر پی ڈی پی کا رد عمل

پانچ مرلہ اراضی پر انتظامیہ کے اعتراضات پر پی ڈی پی کا رد عمل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سرینگر کے فیضان نذیر برطانیہ کی شاہی حکومت میں بیوروکریٹ منتخب

سرینگر کے فیضان نذیر برطانیہ کی شاہی حکومت میں بیوروکریٹ منتخب

کمسن لڑکی کی عزت پر حملہ کرنے والا درندہ صفت شخص گرفتار : پولیس

کمسن لڑکی کی عزت پر حملہ کرنے والا درندہ صفت شخص گرفتار : پولیس

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »