• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پانچ مرلہ اراضی پر انتظامیہ کے اعتراضات پر پی ڈی پی کا رد عمل

پانچ مرلہ اراضی پر انتظامیہ کے اعتراضات پر پی ڈی پی کا رد عمل

by امت ڈیسک
06/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کے ’’بے گھر افراد کو گھر‘‘ الاٹ کرنے کے حوالے سے عائد کیے گئے الزامات کی تردید کے ایک دن بعد پی ڈی پی نے جمعرات کو اس حوالہ سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ پارٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے ایک بیان میں کہا: ’’پی ڈی پی نے اپنی صدر محبوبہ مفتی کی طرف سے غریبوں کے لیے مکانات کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی جانب سے فوری وضاحت کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل میں شفافیت کی کمی پر مایوسی کا اظہار کیا۔‘‘

بخاری نے مزید کہا کہ ’’سنہ 2021 میں ’بے گھر افراد‘ کی تعداد میں 19,047 سے اچانک دو لاکھ ظاہر کیے جانے کا بنیادی سوال ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) ریاست میں کئی دہائیوں سے مختلف عنوانات کے تحت جاری ہے اور اس کے لیے ایک مخصوص طریقہ کار اور لائحہ عمل موجود ہے جس کی مرکز نے ہمیشہ نگرانی کی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ امداد عام طور پر غریب ترین اراضی مالکان کو دی جائے گی اور ایسے لوگوں کو جن کے پاس زمین موجود نہیں ہے، انہیں کمیونٹی اراضی بشمول کاہچرائی، سرکاری اراضی، خالصہ وغیرہ میں سے زمین الاٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔‘‘

مزید وضاحت کرتےہوئے پی ڈی پی ترجمان نے کہا کہ ’’یہ دعویٰ کہ شناخت شدہ دو لاکھ کنبے اب بھی بے گھر ہیں، کئی شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے خاص طور پر بے گھر افراد کی تعداد میں حد درجہ اضافہ اس پورے عمل میں غیر شفافیت یا (حکومت کے) غلط ارادوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اعلیٰ حکام کی جانب سے (پانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کا) تازہ ترین اعلان جموں میں غیر مقامی باشندوں، مزدوروں، کاریگروں کو مکانات کی الاٹمنٹ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ کیا ملک کی کوئی ریاست سردیوں میں میدانی علاقوں میں جانے والے ہزاروں کارکنوں، ہاکروں اور چھوٹے دکانداروں کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھاتی (یعنی انہیں اراضی یا مکانات فراہم کرتی) ہے؟‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شاہ فیصل کب کیا بولے، کوئی بھروسہ نہیں، سیف الدین سوز کی چوٹ

Next Post

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سرینگر کے فیضان نذیر برطانیہ کی شاہی حکومت میں بیوروکریٹ منتخب

سرینگر کے فیضان نذیر برطانیہ کی شاہی حکومت میں بیوروکریٹ منتخب

کمسن لڑکی کی عزت پر حملہ کرنے والا درندہ صفت شخص گرفتار : پولیس

کمسن لڑکی کی عزت پر حملہ کرنے والا درندہ صفت شخص گرفتار : پولیس

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

*کشمیر میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے جوڑے سمیت 4 افراد ہلاک

کولگام میں آسمانی بجلی گرنے سے شہری لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »