• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

by امت ڈیسک
11/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حریت کانفرنس اور کالعدم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سے وابستہ دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان حریت کانفرنس اور جے کے ایل ایف کو پھر سے فعال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کالعدم تنظیم جے کے ایل اور حریت کانفرنس کو پھر سے فعال کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث دس افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 23/2023زیر دفعات 10,13یو اے پی اے ایکٹ اور 121Aآئی پی سی کے تحت کوٹھی باغ پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان اور دوسرے افراد پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کی ہدایت پر حریت اور جے کے ایل ایف کو پھر سے بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ میٹنگ کالعدم تنظیموں کے احیاء کی خاطر ایک واضح کوشش تھی۔ موصوف ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ افراد بیرون ملک مقیم اداروں سے رابطے میں تھے، ان میں سے کچھ ایسے گروپوں کے ممبر تھے جو علیحدگی پسندی کا پرچار کرتے ہیں جیسے کہ کشمیر گلوبل کونسل جس کی سربراہی فاروق صدیقی اور جے کے ایل ایف کے راجہ مظفر کررہے ہیں۔مزید پڑھیں: جے کے ایل ایف پر پابندی، سیاسی جماعتوں کا ردعملانہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر میں جو یہ میٹنگ منعقد ہوئی اس کا بنیادی ایجنڈا کالعدم تنظیم جے کے ایل ایف اور حریت کے احیاءکی حکمت عملی پر بات کرنا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ اسی طرح کی ایک میٹنگ 13جون 2023 کو منعقد ہوئی تھی جس میں گرفتار شدگان میں سے زیادہ تر افراد نے شرکت کی تھی۔

موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد یاسین بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نگین باغ سری نگر، محمد رفیق پہلو ولد غلام حسن ساکن نٹی پورہ، شمس الدین رحمانی ولد عامر احمد ساکن لالبازار سری نگر، جہانگیر احمدبٹ ولد عبدالغںی بٹ ساکن بوٹینگو سوپور، خورشید احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن راولپورہ سری نگر، شبیر احمد ڈر ولد غلام نبی ساکن بادام واری سوپور ، سجاد حسین گل ولد عبدالحمید ساکن پانتھ چوک سری نگر، فردوس احمد شاہ ولد علی محمد ساکن آبی گذر سری نگر، پرے حسن فردوس ولد عبدالرشید ساکن لاوے پورہ سری نگر ، سہیل احمد میر ولد عبدالسلام ساکن پیر باغ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے رہے ہیں: عمر عبداللہ

Next Post

کپواڑہ :پہرو نالے میں ڈوبی ڈوشیزہ کی لاش 4 روز بعد برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
کپواڑہ :پہرو نالے میں ڈوبی ڈوشیزہ کی لاش 4 روز بعد برآمد

کپواڑہ :پہرو نالے میں ڈوبی ڈوشیزہ کی لاش 4 روز بعد برآمد

نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ،درانداز ہلاک ،2دیگر زخمی

نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ،درانداز ہلاک ،2دیگر زخمی

ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض

ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض

دفعہ 370 کی منسوخی معاملہ، عرضیوں کی یومیہ سماعت خدشات کو جنم دیتی ہے:محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی منسوخی معاملہ، عرضیوں کی یومیہ سماعت خدشات کو جنم دیتی ہے:محبوبہ مفتی

ادھم پور سڑک حادثے میں 5 یاتری زخمی

ادھم پور سڑک حادثے میں 5 یاتری زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »