• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے رہے ہیں: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
11/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’جموں کشمیر کے لوگ عدالت عظمی سے انصاف کی توقع کر رہے ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’دفعہ 370 کا کیس مضبوط ہے اور سپریم کورٹ کو اس کی سماعت جلد کرنی چاہئے تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو انصاف مل سکے۔‘‘

عمر عبداللہ نے کہا کہ جس طرح سے دفعہ 370 کی منسوخی کے وقت بی جے پی حکومت نے آئین اور قانون کہ دھجیاں اڑائیں، سپریم کوٹ کو اسی زاویے سے اس معاملے کی سماعت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی سرکار نے حلف نامے میں جو دلائل پیش کئے ہیں وہ قانونی بحث نہیں ہے بلکہ بحث یہ ہے کہ کیا دفعہ 370 کی منسوخی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے یا نہیں، جس کے متعلق ہی عدالت میں عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں۔‘‘ عمر عبد اللہ نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں کشمیر میں امن و ترقی کے دلائل عدالت میں پیش کرنا در اصل حقیقت پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ کشمیر میں سنہ 1989 سے قبل حالات پر امن تھے اور سنہ 2014 کے سیلاب سے قبل بھی یہاں تعمیر و ترقی ہو رہی تھی۔غور طلب ہے کہ عدالت عظمی میں آج پانچ رکنی آئینی بنچ نے دفعہ 370 کی تمام عرضیوں کی سماعت شروع کی ہے۔ یہ عرضیاں چار برس قبل یعنی 5 اگست سنہ 2019 کے بعد دائر کی گئی تھیں جس پر کوئی سماعت نہیں ہو رہی تھی۔ تاہم گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے آج یعنی 11 جولائی کو اس کی سماعت رکھی تھی جس دوران عدالت نے چند بیان سننے کے بعد اس کی سماعت 2 اگست سے ہر روز – سوائے پیر اور جمعہ کو – سماعت مقرر کی۔

گزشتہ روز بی جے پی سرکار نے عدالت میں دفعہ 370 کی منسوخی پر حلف نامہ پیش کیا ہے جس میں سرکار نے دعوی کیا ہے کہ اس قانونی کے خاتمے سے جموں کشمیر میں امن و امان لوٹ آیا اور تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست سنہ 2019 کو بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا تھا۔ اس فیصلے سے جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے کافی ناراضگی ظاہر کی ہے اور اسکو ہر اجلاس کا موضوع بنایا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر 2 اگست سے روزانہ سماعت ہوگی

Next Post

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق عسکریت اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

کپواڑہ :پہرو نالے میں ڈوبی ڈوشیزہ کی لاش 4 روز بعد برآمد

کپواڑہ :پہرو نالے میں ڈوبی ڈوشیزہ کی لاش 4 روز بعد برآمد

نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ،درانداز ہلاک ،2دیگر زخمی

نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ،درانداز ہلاک ،2دیگر زخمی

ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض

ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض

دفعہ 370 کی منسوخی معاملہ، عرضیوں کی یومیہ سماعت خدشات کو جنم دیتی ہے:محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی منسوخی معاملہ، عرضیوں کی یومیہ سماعت خدشات کو جنم دیتی ہے:محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »