امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ ضلع کے جگر پورہ علاقے میں ہفتہ کو پہرو نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل بنی ہونے والی ایک دوشیزہ کی نعش چار روز بعد برآمد ہوئی۔
حاکم نے بتایا کہ کئی دنوں کی انتھک آپریشن کے بعد لاپتہ لڑکی رونق جان دختر عبدالجبار ساکن سلکوٹ کپواڑہ کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً 3 کلومیٹر دور میں ملی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رونق جان (12) ان تین بچیوں میں شامل تھی جو نالے پہرو میں اس وقت ڈوب گئے جب تینوں نے پانی کے ذریعہ سے ایک لڑکی کی چپل نکالنے کی کوشش کی۔