امت نیوز ڈیسک//
جموں کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ضلع بڈگام میں5 ملی ٹنٹ کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے فوج کی 62 آر آر کے ساتھ مل کر بڈگام کے کھاگ علاقے میں 5 افراد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جن کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت روف احمد وانی ولد عبدالمجید وانی ساکن بھٹنگن کھاگ، ہلال احمد ملک ولد غلام حسن ملک ساکن بھٹی پورہ کھاگ، توفیق احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن نوروز بابا کھاگ، دانش احمد ڈار ولد منظور احمد ڈار ساکن ڈار محلہ نوروز بابا کھاگ اور شوکت علی دار ولد علی محمد ڈار ساکن بھٹی پورہ کھاگ کے بطور کی جو کہ پولیس کے مطابق ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔






